ورڈ میں ڈاکومنٹ کو
محفوظ کرنے کا طریقہ
ایم ایس ورڈ میں ڈاکومنٹ
کو مخفوظ کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے
1.
کی بورڈ سے Alt + F دبائیں یافائل ٹیب پر کلک کریں ، مینیو ظاہر ہوجائے گا۔ مینیو میں
سے Save یا Save As کمانڈ منتخب کرکے اس پر
انٹر یا کلک کریں ۔ یا
2.
کی بورڈ سے شا رٹ کٹ کی Ctrl + S دبائیں یا
3.
کوئیک ایکسیس ٹول بار میں موجودSave ٹول پر سنگل کلک کریں
اوپر والے کسی بھی عمل
کرنے کے نتیجے میں دائیں جانب Save As کے نام سے اسکرین ظاہر ہو جائے گی جیسا
کہ نیچے دی گئی تصویر میں ظاہر ہے۔ سہولت کے مطابق دائیں جانب موجودDocuments
فولڈر میں اپنی فائل کو محفوظ کریں یا فائل کو آن لائن محفوظ کرنے
کے لیے OneDrive
منتخب کریں
یا کمپیوٹر ڈرائیو کے لیے This
PC آپشن کو منتخب کرکے Browse
بٹن پر کلک کریں جس سے Save
As کے نام سے مندرجہ ذیل ڈائیلاگ باکس کھل جائے گا۔
دیے
گئے ڈائیلاگ باکس کی تصویر کے مطابق مندرجہ ذیل چیزوں کا اندراج کریں
1.
فائل کا نام ٹائپ
کریں
2.
فائل کو محفوظ
کرنے کی لوکیشن منتخب کریں۔ یہاں لوکیشن منتخب کرنے سے مراد ڈرائیو کا نام اور فولڈر کا نام منتخب کرنا ہے
3.
فائل کی Save
As ٹائپ دی گئی فہرست میں سے منتخب کریں
تاہم یہ پوائینٹ اختیاری ہے۔ ورڈ کی فائل بنانے کے لیے اس کو Word Document کے طور پر منتخب کریں۔
Save بٹن پر کلک کریں یا انٹر کی دبائیں ۔ فائل محفوظ ہو جائے گی۔
ConversionConversion EmoticonEmoticon