banner

Cut Copy Paste Clipboard

cut-copy-paste-word-2016

ورڈ میں کلپ بورڈ کا استعمال   (Use of Clipboard in MS Word 2016)
ایم ایس ورڈ میں کلپ بورڈ کا استعمال کٹ، کاپی اور پیسٹ کمانڈ کے لیے ہوتا ہے۔ کلپ بورڈ  ریم میں عارٖضی سیکشن ہوتا ہے جس میں کٹ یا  کاپی کیا ہوا  ڈیٹا عارضی طور پر اسٹور ہوتا ہے ، جس کو بعد میں پیسٹ کمانڈ کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکومنٹ میں پیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ کلپ بورڈ  میں کٹ یا  کاپی شدہ ڈیٹا ٹیکسٹ، تصویر یا کسی فائل وغیرہ کی صورت  میں ہو سکتا ہے۔
Cut اور Paste کمانڈ
Cut اور  Paste کمانڈوں  کا  استعمال ٹیکسٹ کو ڈاکومنٹ میں ایک جگہ سے ختم  کرکے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے  ہوتا ہے۔  اس کا طریقہ درج ذیل ہے۔

cut-copy-paste-clipboard-tools-word

1.   مطلوبہ ٹیکسٹ کو منتخب کریں۔
2.   کی بورڈ سے شارٹ کٹ کی Ctrl + X   دبائیں یا Home  ٹیب میں Clipboard  گروپ کے اندر Cut  کمانڈ پر کلک کریں۔ منتخب شدہ ٹیکسٹ عارضی طور پر کلپ بورڈ میں کاپی ہو جائے گا۔
3.   کرسر اس جگہ لے جائیں جہاں ٹیکسٹ کو منتقل کرنا ہے
4.   کی بورڈ سے شارٹ کٹ کی  Ctrl + V دبائیں یا  Home  ٹیب میں Clipboard  گروپ کے اندر Paste  کمانڈ پر کلک کریں۔
 Copy اور Paste کمانڈ
Copy اورPaste  کمانڈوں کا مقصد ڈاکومنٹ سے کسی منتخب شدہ ٹیکسٹ کی ایک یا ایک سے ذیادہ کاپیاں حاصل کرنا ہے۔  اس کا طریقہ درج ذیل ہے۔
1.   ڈاکومنٹ سے مطلوبہ ٹیکسٹ منتخب کریں
2.   کی بورڈ سے شارٹ کٹ کی Ctrl + C   دبائیں یا Home  ٹیب میں Clipboard  گروپ کے اندر Copy  کمانڈ پر کلک کریں۔ منتخب شدہ ٹیکسٹ عارضی طور پر کلپ بورڈ میں کاپی ہو جائے گا۔
3.   کرسر اس جگہ لے جائیں جہاں ٹیکسٹ کی کاپی حاصل کرنی  ہے
4.   کی بورڈ سے شارٹ کٹ کی  Ctrl + V دبائیں یا  Home  ٹیب میں Clipboard  گروپ کے اندر Paste  کمانڈ پر کلک کریں۔

Previous
Next Post »

3 Comments

Click here for Comments
Unknown
admin
12 دسمبر، 2020 کو 5:28 PM ×

Thank you Sir ✨ really needed this

Reply
avatar
myblogg
admin
12 دسمبر، 2020 کو 8:10 PM ×

Jazak allah sir.. its all about we need

Reply
avatar