banner

Working on Paragraphs (Alignment)

paragraph-alignment-in-ms-word

پیراگراف  (Paragraph Definition)
پیراگراف کسی مرکزی خیال کے متعلقہ ایک یا ذیادہ جملوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔ مائیکروسوفٹ ورڈ میں ہماری ڈاکومنٹ  ایک یا  ایک سے ذیا دہ پیراگرافس پر مشتمل ہو سکتی ہے۔  ان  پیراگرافس کو خوبصورت پیرائے میں ظاہر کرنے  کے لیے ان کی فارمیٹنگ کرنا پڑتی ہے۔  پیراگراف فارمیٹنگ کا اطلاق ایک مکمل پیراگراف پر ہوتا ہے۔
پیراگراف کی الا ئنمنٹ ( Paragraph Alignment and its types)
پیراگراف کی الائنمنٹ  سے مراد ڈاکومنٹ کے صفحے کے لحاظ سے پیراگراف کی دائیں اور بائیں کناروں کی ہم ترازی، تنظیم یا سیدھ  ہوتی ہے۔ پیراگراف الائنمنٹ چار طرح کی ہوتی ہے جس میں الائن لیفٹ، الائن سینٹر ، الائن رائٹ اور الائن جسٹی فائی شامل ہے جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر میں  واضح کیا گیا ہے۔


types-of-alignment-in-ms-word


الائن لیفٹ: اس الائنمنٹ کے تحت پیراگراف بائیں جانب سے بالکل ہموار جبکہ دائیں جانب سے ناہموار ہوجاتا ہے۔ یہ الائنمنٹ ورڈ  ڈاکومنٹ کی ڈیفالٹ  الائنمنٹ ہوتی ہے۔
الائن سینٹر: اس الائنمنٹ کے تحت پیراگراف کی ہر لائن صفحے کے لحاظ سے درمیان میں آ جاتی ہے  لیکن دائیں اور بائیں کناروں سے ناہموار دکھائی دیتی ہیں۔
الائن رائٹ: اس الائنمنٹ کے تحت پیراگراف دائیں جانب سے بالکل ہموار جبکہ بائیں جانب سے نا ہموار ہوجاتی ہے۔
الائن جسٹی فائی: اس الائنمنٹ کے تحت پیراگراف دائیں اور بائیں دونوں کناروں سے ہموار ہو جاتی ہے۔


alignment-tools-ms-word


پیراگراف کی الائنمٹ کا طریقہ درج ذیل ہے

1.   پیراگراف کو منتخب کریں یا کرسر کو پیراگراف کے اندر کسی جگہ رکھیں یعنی کرسر پیراگراف کے اندر بلنک کرتا نظر آنا چاہیے۔

2.   Home ٹیب کے اندر Paragraph  گروپ کے اندر پیراگراف الائنمنٹ کے کسی ایک بٹن پر کلک کریں۔ گروپ کے اندر وہ بٹن ہائی لائٹ ہوا نظر آئے گا۔

3.   پیراگراف منتخب شدہ الائنمنٹ کی صورت میں تبدیل ہو جائے گا۔

یا

4.   کی بورڈ سے مندرجہ ذیل شارٹ کٹ کیز کا استعمال کریں
الائن لیفٹ
الائن سینٹر
الائن رائٹ
الائن جسٹی فائی
Ctrl + L
Ctrl + E
Ctrl + R
Ctrl + J

Previous
Next Post »

10 Comments

Click here for Comments