کریکٹر یا فونٹ فارمیٹنگ (Font Formatting in MS Word 2016)
کریکٹر سے مراد کی بورڈ سے ٹائپ کیا ہوا حرف، عدد، علامت یا
اسپیس ہے۔ ایک ڈاکومنٹ میں مختلف کریکٹرز یا حروف مل کر الفاظ، جملے، انفرادی لائنیں اور پیراگراف بن جاتے ہیں۔ فارمیٹنگ کا عمل ایک حرف، لفظ، یا ایک لائن پر آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔
کریکٹر یا فونٹ فارمیٹنگ کا مقصد ڈاکومنٹ میں ان کریکٹرز کو انفرادی طور پر دلکش
اور خوبصورت بنا کر پیش کرنا ہے۔
کریکٹر فارمیٹنگ Home ٹیب میں موجود Font گروپ کی کمانڈز سے کی جاتی ہے۔ ان کمانڈز میں
فونٹ، فونٹ سائز، فونٹ اسٹائل، فونٹ کلر، چینج کیس، فونٹ ایفیکٹس پر مشتمل ہوتی ہیں جیسا کہ نیچے
تصویر میں دیا گیا ہے۔
فونٹ تبدیل کرنا (Changing of Font in MS Word 2016)
فونٹ
سے مراد ٹیکسٹ کی ٹائپ شدہ شکل و شباہت ہے۔ مائیکروسوفٹ ورڈ میں سینکڑوں کی تعداد
میں فونٹس دستیاب ہیں۔ ذیادہ تر استعمال ہونے والے فونٹس میں Times New Roman ، Arial ،
Calibri ، Garamond اور Georgia وغیرہ شامل ہیں۔ جبکہ مائیکروسوفٹ ورڈ کا ڈیفالٹ یا پہلے سے طے شدہ آفیشل فونٹ Calibri ہے۔
فونٹ تبدیل کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے
1.
اپنے مطلوبہ ٹیکسٹ کو منتخب کریں
2. Home
ٹیب میں Font گروپ کے اندر فونٹ فیلڈ میں چھوٹے تیر کے نشان
پر کلک کریں
3. کھلنے والی فہرست
میں سے اپنے مطلوبہ فونٹ کے نام کے اوپر کلک کریں مثال کے طور پر Times New Roman یا Comic Sans MS ۔
فونٹ
سائز تبدیل کرنا (Changing Font Size in MS Word 2016)
مائیکروسوفٹ ورڈ
میں فونٹ سائز کی پیمائش پوائنٹس میں ہوتی ہے۔ نئی ورڈ ڈاکومنٹ میں فونٹ کا ڈیفالٹ
سائز 11 ہوتا ہے جس کو اپنی مرضی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکومنٹ لکھتے وقت ٹیکسٹ کی باڈی کے لیے عام طور پر 10 ، 11، یا 12 سائز منتخب کیا جاتا ہے جبکہ ہیڈنگ کے لیے
13 سے 16 سائز منتخب کیا جا سکتا ہے۔ فونٹ کی فہرست 8 سے لے کر 72 پوائنٹس تک
مشتمل ہوتی ہے۔ استعمال کنندہ فونٹ
سائز فہرست سے منتخب کرنے کے علاوہ کی
بورڈ کی مدد سے اس کی فیلڈ میں خود بھی
ٹائپ کر سکتا ہے جس کی رینج 1 سے لے کر 1638 تک ہوتی ہے۔ فونٹ سائز کو آدھے پوائنٹ
کے ساتھ بھی فیلڈ میں ٹائپ کیا جا سکتا ہے مثال کے طور پر 12.5
یا 13.5 وغیرہ۔
1.
اپنے مطلوبہ ٹیکسٹ کا سائز تبدیل کرنے کے لیے اس کو منتخب
کریں
2.
Home ٹیب میں Font گروپ کے اندر فونٹ سائز فیلڈ میں چھوٹے تیر کے
نشان پر کلک کریں
3.
کھلنے والی فہرست میں سے اپنے مطلوبہ پوائنٹ پر کلک کریں یا
فیلڈ کے اندر کی بورڈ سے خود ٹائپ کریں
یا
4. کی بورڈ سے
مندرجہ ذیل شارٹ کٹ کیز کا استعمال کریں ( اس طریقہ میں فونٹ سائز میں ایک ایک
پوائنٹ کی کمی یا بیشی ہوگی)
فونٹ اسٹائل تبدیل کرنا (Changing of Font Style in MS Word 2016)
ڈاکومنٹ میں
ٹیکسٹ کے کسی حصے کو نمایاں طور پر دکھانے کے لیے فونٹ اسٹائل کا استعمال کیا جاتا
ہے۔ نئی ڈاکومنٹ کا ڈیفالٹ یا پہلے سے طے شدہ فونٹ اسٹائل ریگولرRegular ہوتا ہے جبکہ اس کو بولڈ
Bold ، اٹالک Italic یا انڈر لائن Underline میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ بولڈ کمانڈ
ٹیکسٹ کو ذیادہ واضح دکھانے کے لیے،
اٹالک کمانڈ ٹیکسٹ کو ترچھا کرکے دکھانے کے لیے اور انڈرلائن کمانڈ ٹیکسٹ کے نیچے لائن ظاہر کرنے کے لیے استعمال
ہوتی ہے۔
فونٹ
اسٹائل تبدیل کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے۔
1.
ٹیکسٹ کا متعلقہ حصہ منتخب کریں
2.
Home ٹیب میں Font گروپ کے اندر اپنے مطلوبہ بٹن پر کلک کریں
3.
بولڈ کرنے کے لیے B دبائیں یا اٹالک کرنے کے لیے I دبائیں یا انڈر لائن کرنے کے لیے U دبائیں۔
نیز انڈر لائن کے مختلف اسٹائل منتخب کرنے کے لیے اس کےبٹن کے
آگے موجود تیر کے نشان پر کلک کریں اور فہرست میں سے کسی ایک لائن اسٹائل پر
کلک کر دیں۔
یا
4.
کی بورڈ سے مندرجہ ذیل شارٹ کٹ کیز کا استعمال کریں
بولڈ کرنے کے لیے
|
اٹالک کرنے کے لیے
|
انڈرلائن کرنے کے لیے
|
Ctrl + B
|
Ctrl + I
|
Ctrl + U
|
فونٹ کا رنگ تبدیل کرنا (Changing of Color in MS Word 2016)
مائیکروسوفٹ
ورڈ میں نئی فائل کے لیے ٹیکسٹ کا ڈیفالٹ رنگ سیاہ ہوتا ہے جس کو استعمال کنندہ اپنی مرضی کے رنگوں سے تبدیل کر سکتا ہے۔ رنگ تبدیل کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے۔
1.
اپنے مطلوبہ ٹیکسٹ کا رنگ تبدیل کرنے کے لیے اس کو منتخب
کریں
2.
Home ٹیب میں Font
گروپ کے اندر بٹن پر کلک کریں۔ رنگوں کی فہرست Palette حاصل کرنے کے لیے اس بٹن کے ساتھ موجود تیر کے نشان پر کلک
کریں۔ فہرست میں سے کسی رنگ کو منتخب کرنے کے لیے اس پر کلک کردیں۔
مزید رنگ حاصل کرنے کے لیے Palette میں موجود نیچے More Colors بٹن
پر کلک کریں۔
10 Comments
Click here for Commentsجزاك اللهُ خيراً
ReplyNice work
Replygod job nice work
ReplyGood effort.....:-)
ReplyGOOD JOB KEEP IT UP
Replynice
Replygood work
Replyvery gud sir jee
Replygood
ReplyGood
ReplyConversionConversion EmoticonEmoticon