banner

Introduction of MS Word 2016 Urdu


definition-of-ms-word-urdu

مائیکروسوفٹ ورڈ   (Definition and Introduction of MS Word 2016)
مائیکرو سوفٹ ورڈ یا  ورڈ دنیا  کا مقبول ترین  ورڈ  پروسیسر پروگرام ہے۔ یہ ایک ایپلی کیشن سوفٹ وئیر ہے جس  کو مائیکرو سوفٹ
 کمپنی نےانڈسٹری معیار کے عین مطابق بنا یا ہے ۔ یہ سوفٹ وئیر مائیکرو سوفٹ آفس فیملی کا اہم جزو ہے۔ مائیکرو سوفٹ ورڈ پروفیشنل کوالٹی کے ڈاکومنٹس، رپورٹس، لیٹرز، بروشرز، اور ریسرچ پیپرز وغیرہ بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کا ذیادہ تر استعمال دفاتر 
کے علاوہ گھروں اور تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔

(Characteristics of Microsoft Word 2016)

 ایک جدید ورڈ  پروسیسر کی طرح ایم ایس ورڈ میں مختلف خصوصیات موجود ہیں جن میں فائل کو بنانا ، اس میں تبدیلی کرنا، کلپ بورڈ کا استعمال کرنا،   فارمیٹنگ کرنا، پیج لے آؤٹ،  پرنٹنگ، ٹیبل بنانا،  اسپیلنگ اور گرامر چیک، فائل محفوظ کرنا، گرافکس اسپورٹ، پی ڈی ایف کنورژن اسپورٹ اور HTML  اسپورٹ وغیرو شامل ہیں۔ اس سوفٹ وئیر کو اس کے آسان انٹر فیس کی وجہ سے آسانی سے سیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے جدید ورژنز میں ربن متعارف کروایا گیا ہے جس کی بدولت  استعمال  کنندہ اس میں موجود کمانڈز تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتا ہے۔  اس کا جدید ترین دستیاب ورژن  ورڈ  2019 ہے جو  آفس 2019  کا حصہ ہے۔

(Operating systems on which Microsoft 2016 can be installed)

مائیکرو سوفٹ ورڈ کو مائیکروسوفٹ ونڈوز کے علاوہ ایپل میک، اینڈرائڈ اور آئی او ایس پر انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ اسکی انسٹالیشن ڈی وی ڈی کے علاوہ انٹر نیٹ کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے۔ چونکہ مائیکرو سوفٹ ورڈ  پروپرائٹری سوفٹ وئیر ہے اس لیے اس کو استعمال کرنے کے لیے اس کا سالانہ لائسنس خریدنا پڑتا ہے۔
اس سوفٹ وئیر کو کمپیوٹر پر انسٹال کرنے کے ساتھ ساتھ آن لائن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور فائلوں کو کلاؤڈ پر محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ مائیکرو سوفٹ ورڈ میں مکمل ڈاکومنٹ تیار کرتے وقت مندرجہ ذیل  عوامل سے گزرنا پڑتا ہے۔ 


Oldest

2 Comments

Click here for Comments